تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملک بھر میں یوم پاکستان کورونا خدشات کے سبب سادگی سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان کورونا خدشات کے سبب سادگی سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں یوم پاکستان کورونا خدشات کے سبب سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں آج دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے کے نعرے لگائے گئے۔ کورونا وائرس کے سبب آج یوم پاکستان کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والی مرکزی تقریب اور مسلح افواج کی پریڈ بھی نہیں ہوئی تاہم دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصلیٹ میں پرچم کشائی تقاریب اندورن خانہ منعقد کی جارہی ہیں جن میں سفارت کار اور اعلی افسران شریک ہیں۔ ایوان صدر میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہونا تھی جس میں صدر عارف علوی نے مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو سول و فوجی اعزات سے نوازنا تھا تاہم اس تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے