تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ تحصیل کی یونین کونسل بلیدائی کے چیئرمین اور سیکریٹری کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم، فری صابن کی تقسیم

میہڑ تحصیل کی یونین کونسل بلیدائی کے چیئرمین اور سیکریٹری کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم، فری صابن کی تقسیم

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر دادو، اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کے حکم پر میہڑ تحصیل کی یونین کونسل بلیدائی کے چیئرمین ریاض احمد کھوسو، سیکریٹری سکندر سولنگی، ملازمین اور گاؤں کی معزز شخصیات اور کونسلروں کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یونین کونسل میں آگاہی مہم شروع کردی اور کئی گاؤں میں غریب افراد میں صابن تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بلیدائی ریاض احمد کھوسو اور سیکریٹری سکندر سولنگی نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں کورونا وائرس خطرناک وباء ہے جتنا ہوسکے ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور انتظامیہ سے تعاون کرکے سندھ حکومت کے فیصلے پر عمل کریں اور اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں انہوں نہ کہا کہ جلد غریب لوگوں میں ماسک فراہم کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خاتمہ اللہ کی حکم سے جلد ہوجائے گا خطرناک وباء سے بچاؤ علاج سے بہتر احتیاط ہے صفائی ستھرائی کا خیال کیا جائے اس موقع عبدالحفیظ ڈہر اور دیگر بھی موجود تھے جب کہ اس سے قبل خطرناک وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے