تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی حتمی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ جس کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر زیر تعمیر تمام عمارتوں میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر بے دردانہ اور بلا رعایت کارروائی کی جائے گی۔ ایسی تعمیرات کی تعداد تقریباً 850 بتائی جاتی ہے۔ اس ضمن میں کمشنر کراچی کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رہائشی و رفاہی پلاٹوں پر قائم کیے گئے شادی لانز، شادی ہال اور بنکوئٹس کے خلاف بلا رعایت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ایس بی سی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آشکار داور نے اجلاس کو تجویز پیش کی ہے کہ خلاف قانون تعمیرات میں ملوث بلڈرز اور دیگر افراد کے خلاف مینٹیننس پبلک آرڈیننس اور دفعہ 144 نافذ کرکے کارروائی کی جائے اور ان ایکشنز کے لیے رینجرز اور ضرورت پڑنے پر فوج کی بھی خدمات حاصل کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے افسر کی تجویز پر اجلاس کے شرکاء نے اتفاق ظاہر کیا جبکہ کمشنر نے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہی حکومت کو سمری ارسال کرکے اجازت لی جائے گی۔ ایس بی سی اے کی جانب سے اجلاس کو بتایا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں 399 گز تک کے پلاٹوں پر غیر قانونی خصوصاً بلند تعمیرات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد، گذری، دہلی کالونی کی عمارتوں کو منہدم کیا جاچکا ہے۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے انجینئر آشکار داور نے بتایا ہے کہ غیر قانونی بلند تعمیرات کو وہاں کے رہائشیوں کے تحفظ کے لیے منہدم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ کسی پر پروجیکٹ میں پلاٹ خریدنے یا بکنگ کرانے سے قبل ایس بی سی اے سے رابطہ کرکے ان پروجیکٹ کے بارے میں این او سی حاصل کی جائے یا کم ازکم اس کی قانونی حیثیت کے حوالے سے معلومات حاصل کرلی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے