تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کورنگی پولیس نے ایک گمشدہ ذہنی معذور گمشدہ بچی کو تلاش کرکے اپنے والدین سے ملا دیا

کراچی کورنگی پولیس نے ایک گمشدہ ذہنی معذور گمشدہ بچی کو تلاش کرکے اپنے والدین سے ملا دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی پولیس نےایک گمشدہ ذہنی معذور گمشدہ بچی کو تلاش کرکے اپنے والدین سے ملا دیا۔ گزشتہ روز تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود اللہ والا ٹاؤن سیکٹر بی 31 کے گھر کے سامنے سے ایک ذہنی معذور بنام یاشہ عمری 5/6 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو ملی۔ بچی کی گمشدگی کی اس اطلاع پر ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اے ایس آئی طارق کو اس معذور بچی کو تلاش کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔ پولیس پارٹی نے کافی تلاش کے بعد کورنگی کے علاقے سے بچی کو ایک ویرانے میں دیکھا تو اپنے ہمراہ تھانے لے آۓ۔ بچی یاشہ کے ملنے کی اطلاع بچی کے والدین کو دی جس پر بچی کے والدین کو بعد تصديق کے بچی یاشہ کو انکے سپرد کردیا۔ معذور بچی یاشہ کے والدین نے ایس ایس پی کورنگی و انکی ٹیم کا گمشدہ بچی کو تلاش کرنے و گھر والوں سے ملانے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اور بچی کے والدین نے سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے