Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی میرپورخاص کے تبادلے کے بعد ڈی آئی جی ہاؤس میں صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کی قیادت میں الوداعی ملاقات

ڈی آئی جی میرپورخاص کے تبادلے کے بعد ڈی آئی جی ہاؤس میں صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کی قیادت میں الوداعی ملاقات

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسمائیل میمن کے تبادلے کے بعد ڈی آئی جی ہاؤس میں ضلعی بار ایسوسی ایشن کے وفد صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ جان علی جونیجو، نائب صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ عدنان خرم، جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ مولا بخش مری، سابق جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ شوکت راہموں، سابق جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص ایڈوکیٹ ممتاز جروار، ایڈوکیٹ ہاشم شر سماجی رہنماء حاجی محمد نے ملاقات کی۔ ضلعی بار کے وفد نے ڈی آئی جی ثاقب اسمائیل میمن کو سندھی اجرک و ٹوپی کے تحائف پیش کیئے اور ڈی آئی جی کی میرپورخاص رینج میں خدمات کو سراہا۔ ڈی آئی جی ثاقب اسمائیل میمن نے ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو اور بار کی منتخب باڈی کی شہر اور ضلعی میں عوامی بھلائی اور مظلوموں تک انصاف کی رسائی کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن کی عوام بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے