Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں ہندو برادری نے اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منایا

ٹنڈو آدم میں ہندو برادری نے اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منایا

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں ہندو برادری نے اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منایا۔ ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں جہاں شرکاء رقص اور رنگوں سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے، بچے بڑے اور بوڑھے سب ہی نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشیاں منائیں مختلف علاقوں میں ہولکا کو جلا کر رنگو کے تہوار ہولی کے آغاز کے ساتھ ہی بچے اور نوجوان سب ہی ایکو ساؤنڈ پر ہولی کی مناسبت سے گانوں پر رقص کرتے دکھائی دیے جبکہ رات بھر پوجا پاٹ کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔ مندروں مں ہونے والی پوجا پاٹ کے وقت پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ جبکہ ہندؤں کے تہوار میں مسلم دوست بھی خصوصی شرکت کرتے ہیں، ہندوں برادری کے رہنماء لیلا رام پریمی و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو آدم اور گرد و نواح سمیت پاکستان بھر میں کہیں بھی انہیں مذہبی تہوار منانے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا پاکستان میں بسنے والے ہندو اپنا مذہبی تہوار آزادانہ طریقے سے منا کر پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ یہ دھرتی امن محبت اور بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی سے سر شار ہے۔ ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیریوں پر ظلم کررہا آخر میں ہندو برادری کے افراد نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگاٸے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے