سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی نااہلی شہر میں آوارہ خونخوار کتوں کا راج آوارہ خونخوار کتوں کا 6 سالہ معصوم بچے پر حملہ شدید زخمی ہسپتال منتقل، ہسپتال انتظامیہ کا بچے کا علاج کرنے سے انکار پرائیویٹ طور پر علاج کرانے مشورہ بچے کے والد محمد علی ملک اور تایا امجد ملک کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور نااہل ایم ایس اشفاق میمن کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم الہیار گوٹھ کے رہائشی محمد علی ملک اور امجد ملک نے میڈیا کو بتایا کہ انکے 6 سالہ معصوم بچے ساحل ولد محمد علی ملک پر گلی میں کھیلتے ہوئے خونخوار آوارہ کتوں کے جتھے نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور بچہ خون میں لت پت ہوگیا جسکے بعد بچے کو فوری طور پر علاج کے لیئے تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم لے جایا گیا مگر وہاں ایم ایس نے کوئی داد رسی نہیں کی اور کہا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے فنڈز ڈی ایچ او سانگھڑ اور ڈی ہیلتھ حیدرآباد ہڑپ کرجاتے ہیں اور بچے کا پرائیویٹ طریقے سے علاج کرانے کا مشورہ دے دیا متاثرہ بچے کے والد محمد علی ملک اور بچے کے تایا امجد ملک نے مزید بتایا کہ وہ علاقے میں گھومنے والے آوارہ خونخوار کتوں کے خلاف کاروائی کے لیئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اصغر عباسی کو مسلسل فون کرتے رہے مگر چیئرمین نے فون اٹینڈ نہیں کیا انہوں نے سندھ حکومت، ڈی سی سانگھڑ، ڈی ایچ او سانگھڑ، سیشن جج سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم سے پرزور اپیل کی کہ وہ ٹنڈو آدم تعلقہ ہسپتال کے نااہل ایم ایس اشفاق میمن اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اصغر عباسی کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔