تازہ ترین
Home / اسلام آباد / چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ گزشتہ کامیاب شجرکاری مہمات کے بعد پاک بحریہ نے اس سال ملک کے مختلف حصوں میں 40 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاک بحریہ خصوصی طور پر شجرکاری مہم کو فروغ دے رہی ہے۔ شجرکاری کے افتتاح کے موقع پر مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے