تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے پولیس کو بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کا ٹاسک مل گیا خصوصی ٹیمیں تشکیل

پاکستان ریلوے پولیس کو بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کا ٹاسک مل گیا خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ریلوے پولیس نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی اور ٹکٹوں کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں آئی جی پاکستان ریلوے پولیس کے مرکزی پولیس دفتر لاہور سے جاری احکامات کے مطابق خصوصی ٹیمیں متعلقہ ڈویژنوں میں اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے تعاون سے مسافروں کے سفری ٹکٹ چیک کریں گی اور بغیر ٹکٹ سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے کارروائی عمل میں لائیں گی۔ اس مقصد کے لیے پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کراچی اور کوئٹہ کے مختلف ریلوے روٹس پر چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

احکامات کے تحت خصوصی ٹیموں کو اپنی کارروائی کی روزانہ رپورٹ مرکزی پولیس دفتر بھجوانے کے ساتھ دن میں دو مرتبہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنی موجودہ لوکیشن سے بھی آگاہ کرنا ہوگا تمام متعلقہ افسران کو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون اور ضروری سہولیات، بشمول رہائش، فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فرائض میں غفلت پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے دوسری جانب محکمہ ریلوے پولیس کے اندر اس ذمہ داری کے حوالے سے سوالات بھی سامنے آئے ہیں، کیونکہ پولیس اہلکاروں کے پاس ٹکٹوں کی جانچ کے لیے مخصوص آلات اور مطلوبہ تربیت موجود ہونے سے متعلق تحفظات پائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے اجرا اور جانچ پڑتال کا کام روایتی طور پر ریلوے کے کمرشل شعبے کی ذمہ داری رہا ہے جبکہ ریلوے پولیس بنیادی طور پر مسافروں کی سیکیورٹی اور ریلوے املاک کے تحفظ کے فرائض انجام دیتی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

برنس روڈ کو جدید فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، چیف سیکریٹری سندھ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے