Home / اہم خبریں / بلوچستان کی پہلی نڈر بہادر فرض شناس خاتون اسسٹنٹ کمشنر سیدہ ندا کاظمی

بلوچستان کی پہلی نڈر بہادر فرض شناس خاتون اسسٹنٹ کمشنر سیدہ ندا کاظمی

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے میں کسی خاتون آفیسر کا انتظامی آفیسر ہونا اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔ سیدہ ندا کاظمی کا شمار ایسی ہی باصلاحیت و حوصلہ مند اور کامیاب خواتین افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کیمسٹری میں ایم فل اور بی ایس سی میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔ وہ بلوچستان کے بی ایریا میں بحیثیت عورت اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہونے والی پہلی انتظامی آفیسر ہیں۔ سیدہ ندا کاظمی پہلی بار بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر پشین تعینات ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فرائض انجام دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ کوئی خاتون آفیسر اس قدر جرّات مند ہو سکتی ہے۔ انہوں نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کیئے۔ عین توقع کے مطابق ان کو ہٹانے کیلئے بااثر قوتیں سرگرم ہوگئیں اور انہوں نے ندا کاظمی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر دم لیا۔ وہاں سے تبدیل ہونے کے کچھ عرصہ بعد ان کو ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا یہ اعزاز بھی ان کو حاصل ہوا کہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی وہ پہلی خاتون آفیسر بنیں۔ یہاں بھی انہوں نے اپنی فرض شناسی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اس محکمے کو فعال کر دیا ورنہ ان کی تعیناتی سے پہلے عوام کی اکثریت اس محکمے کے نام سے بھی واقف نہیں تھی۔ کچھ عرصہ بعد ان کو وہاں سے تبدیل کر کے کوئٹہ سٹی کی اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا وہ عین توقع کے مطابق قانون کی بالادستی کیلیئے نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہیں جس کے باعث کوئٹہ کے شہری ان کی کارکردگی سے مطمئن اور متاثر ہیں۔ ندا کاظمی کے علاوہ بلوچستان میں 3 اور خواتین اسسٹنٹ کمشنر بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں جن میں دالبندین میں عائشہ زہری جنہوں نے حال ہی میں خطرناک اسمگلرز سے فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان کی بازی لگا کر ان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملک گیر شہرت حاصل کی اور وزیراعلی جام کمال خان نے اس کے اعتراف میں ہمت اور بہادری پر خصوصی ایوارڈ دیا۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں روحانہ گل کاکڑ اور دشت ضلع مستونگ میں ماہ جبین عمرانی بھی بہت فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے