Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے طلباء کے اسکول بیگز کو گاڑیوں کی چھتوں پر رکھنے پر مکمل پابندی عائد کردی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے طلباء کے اسکول بیگز کو گاڑیوں کی چھتوں پر رکھنے پر مکمل پابندی عائد کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود کے اندر بچوں کو انکے اسکولوں تک لانے اور لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی کِٹس کے استعمال اور طلباء کے اسکول بیگز کو گاڑیوں کی چھتوں پر رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ اور عدالتی احکامات پر عملددرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔ فوری طور پر نافذ العمل ہونے والے اس حکمنامے کا اطلاق 30 یوم تک رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے