تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مدارس اور اسکول کے اشتراک ہی سے ہمارا ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ قاری عبدالرشید صدر سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص

مدارس اور اسکول کے اشتراک ہی سے ہمارا ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ قاری عبدالرشید صدر سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص گزشتہ روز مدرسہ حیدر کرارؓ خیابان یعقوب میں مدارس اور اسکول کے طلبہ کے درمیان ایک تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں میرپورخاص کے مختلف مدارس اور اسکول کے طلبہ نے حصہ لیا آخر میں سنی رابطہ کونسل ضلع میرپورخاص کے صدر قاری عبدالرشید، حافظ احتشام الحق، مولاناعبدالمجید اور دیگر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اور اسکول کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلوں کے اس مشترکہ پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہے مدارس اور اسکول کے طلبہ درمیان دوریاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اس لیئے مدارس اور اسکول کے طلبہ کو اپنا رشتہ قائم کرنا ہوگا۔ مدارس اور اسکول کے اشتراک ہی سے ہمارا ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد سمیت علماء کرام بھی موجود تھے اور آخر میں طلباء میں مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے