Home / اہم خبریں / ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ ہائیڈرو یونین کے چیئرمین، سماجی رہنماؤں اور دیگر نے سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے

ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ ہائیڈرو یونین کے چیئرمین، سماجی رہنماؤں اور دیگر نے سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی غلام نبی ملک گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے انہوں نے حیسکو میں چالیس برس گیارہ ماہ تک اپنے فرائض نہایت ہی دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیئے غلام نبی ملک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن میرواہ گورچانی کے چیئرمین غلام رسول عباسی، میرواہ گورچانی کے نوجوان سماجی رہنما محمد عامر قائم خانی، محمد اسماعیل خلجی، بابو سعید عباسی، بابو تاسین راجپوت اور دیگر ایس ڈی او غلام نبی ملک کو سندھ کے روایتی تحائف سندھی ٹوپی اور اجرک پش کئے اس موقع پر ہائیڈرو یونین میرواہ گورچانی کے چیئرمین غلام رسول عباسی نے کہا کہ ہم نے ایس ڈی او غلام نبی ملک کو ہمیشہ ورکرز دوست افسر پایا انہوں نے ہمیشہ حیسکو کے محنت کشوں کے ہر جائز مطالبات مانے اور ان کا تحفظ کیا انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او غلام نبی ملک سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اتوار 2 مارچ کو ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب اور عشائیے کا انعقاد کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے