راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ضلع وقت کی آواز زمینی و جغرافیائی حقائق کے عین مطابق 9 لاکھ سے زائد آبادی و ریونیو میں پہلی پوزیشن پر ہے وعدے منتخب اراکین اسمبلی و پی ٹی آئی قیادت ایفاء کرے پرامن احتجاج و گھیراؤ کا حق محفوظ رکھتے ہیں اپنا حق لیکر ہی رہیں گے جام پور کو ضلع، سوئی گیس فراہم، ڈی جی خان سے کشمور تک مین انڈس ہائی وے کو ون وے کیا جائے، یونیورسٹی قائم و تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار جام پور ضلع محاذ، آواز حقوق، یاراں نال بہاراں کے زیر اہتمام آگہی مہم کے چوتھے مرحلے ٹریفک چوک پریس کلب وجام پور بار میں ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری بار محمد شکیل سومرو، ملک اسحاق علیم ایڈووکیٹ، سردار عبدالرؤف خان لنڈ، حاجی عاشق حسین ڈراجہ، ملک محمد جاوید کھوکھر، سعداللہ قریشی، ملک راشد ظہور، چاند لا شاری، نعیم جٹ ایڈووکیٹ، مرزا ایوب ناصر ایڈووکیٹ، سرفراز قریشی، شکیل احمد سومرو ایڈووکیٹ، ظفر خان لنڈ، عبدالجبار خان، جام احمد علی آرائیں، ایم شہباز خان، ابرار حسین قریشی، مولا نا قاضی انعام باری، مفتی محمد عمر خان گورمانی، فہیم بھٹہ، جہانگیر چھینہ، دلشاد انجم ہاشمی، نعیم اقبال گشکوری، محمد اعظم واڈو، عبدالغفار حجانہ و دیگر نے کیمپ میں شرکت کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جام پور ضلع ہمارا آئینی و قانونی اور بنیادی حق ہے جس کیلئے نوجوانوں و تمام طبقات نے تحریک شروع کی ہوئی ہے موجودہ منتخب اراکین اسمبلی سردار جعفر خان لغاری، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے باقاعدہ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ جام پور کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا سوئی گیس فراہم، مین انڈس ہائی وے کو ون وے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے مگر 2 سال گزرنے کے باوجود وعدے ایفاء نہیں کیے گئے زیر زمین سوئی گیس پائپ 38 کروڑ مالیت کے مٹی میں مل گئے ہیں ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ہماری جدوجہد جام پور ضلع، سوئی گیس فراہمی و ون وے روڈ کی تعمیر تک جاری رہے گی، وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جام پور کو ضلع بنانے، سوئی گیس فراہم و مین انڈس ہائی وے جو قاتل روڈ میں تبدیل ہوچکا ہے ون وے روڈ بنانے کا اعلان کریں۔ اس تحریک کے دوران 800 سے زائد افراد اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں بڑھتے دنوں کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
![]()