ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا غیر قانونی ڈیزل وموبل آئل سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری، 40000 لیٹر ایرانی آئل اور 800 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کیا۔ ایس ایچ او پروآ انعام اللہ خان نے ناکہ بندی کے دوران رمک چیک پوسٹ پر ٹرک نمبر ٹی ایل ڈی-200 سے 40000 لیٹر ایرانی آئل اور ایس ایچ او کلاچی عطاء اللہ خان نے ہینو ٹرک نمبر ٹی کے-450 کے خفیہ خانوں سے 800 لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران 16 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 14بوری چائے، 130897 لیٹر ایرانی ڈیزل، 4000 لیٹر ایرانی آئل، 2479 لیٹر ایرانی پٹرول، 937 بوری خشک میوہ جات، 54 بوری چلغوزہ، 1377 ٹائر، 1 گٹو چائنہ نمک، 6 کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات، 6 کاٹن سپئر پارٹس، 150 کاٹن گریس، 20 کاٹن موبل آئل، 1 گٹو کپڑا، 9 گٹو شاپر 11300 کلو گرام مونگ پھلی بیج، 6 گٹو چھلی، 4 عدد انورٹر، 11عدد ہیٹر، 4عدد ہیٹر شمسی انورٹر، 89 عدد موبائلز، 9 عدد واٹر پمپ سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ جوکہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔
![]()