Home / اہم خبریں / پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانی ضائع ہونے سے بچانے اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانی ضائع ہونے سے بچانے اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی

پشاور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے پانی ضائع ہونے سے بچانے اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی اس سلسلے میں حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ بینرز لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج اشراف قادر کی نگرانی میں حیات آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کے ضیاع کو روکنے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جس پر صفائی اور پانی کے ضیاع کو روکنے سے متعلق تحریریں درج ہیں اسی طرح محکمے سے منظور کردہ سائز کے مطابق لگائے جانیوالے سائن بورڈز پر شکایات سے متعلق موبائل فون کے نمبرات بھی درج کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج اشراف قادر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کوئی بھی کام عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں کیونکہ پانی ایک عظیم نعمت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے