Home / اسلام آباد / پاکستانی شوہر کی محبت میں جرمن حسینہ بغیر ویزا پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی شوہر کی محبت میں جرمن حسینہ بغیر ویزا پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جرمن خاتون سات روز پہلے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شوہر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ ایف آئی اے کے ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے پر جینیفر ووگٹ آبدیدہ ہوگئیں اور جانے سے انکارکردیا بعد ازاں ایف آئی اے نے انٹری ویزہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق جرمن خاتون جینیفر واٹ پاکستانی ویزے کے بغیر قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی تھیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود نہیں اور انہوں نے بغیر ویزہ سفر کیا۔ ایف آئی اے حکام نے ابتدائی طور پر جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا تھا، بعد ازاں، انسانی ہمدردی کی بنیاد انہیں انٹری دے دی گئی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جینیفر وزیر آباد کے رہائشی زین علی کی اہلیہ ہے، خاتون کے پاکستان میں قیام کی تمام تر ذمہ داری اس کے شوہر نے لی ہے۔ ایف آئی کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر ویزہ پہنچنے پر ایف آئی اے نے پہلے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ تھا، بعد ازاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ واپس لے لیا، جرمن خاتون کے شوہر زین علی کو 7 روز قبل جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے