میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں سردار مظہر گورچانی ستار بلوچ کے سرپرستی میں میرپورخاص اسٹوڈنٹ یونین بحال کر دی گئی۔ رئيس عدنان لغاری کو میرپورخاص اسٹوڈنٹ یونین کا صدر منتخب کردیا گیا۔ سردار مظہر گورچانی کا کہنا تھا کہ بہادر شاگردوں اپنے حقوق کے لئے لڑنا ہمارا حق ہے اور جہاد ہے کب تک ہم مظلومیت کا شکار رہینگے ہمیں ایک بن کے حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنا ہے اور ہر جبر اور ظلم سے لڑنا ہے۔ مظہر گورچانی نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جاسکتی ہے۔ اسٹوڈنٹ یونین یا اسٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھیلانا خلاف کارروائی ہوگی اور اس اسٹوڈنٹ کی ممبر شپ ختم کی جائے گی۔ اسٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفئر کو بہتر کرنا ہوگا۔ رئيس عدنان لغاری، ستار بلوچ اور سلیم مری کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا، نظم و ضبط پیدا کرنا، غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔
![]()