لاہور (سپورٹس ڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی افتتاحی تقریب، پاکستان اور ایران کا فاتحانہ آغاز، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کپتانوں سے حلف لیا، کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 64-24 سے ہرادیا، پاکستان کے کھلاڑیوں عرفان عرف مانا، لالہ عبید، بلال جاوید اور جاوید بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، دوسر ے میچ میں ایران نے سرالیون کو 60-19سے شکست دیدی، ایران کے کھلاڑیوں نے سرالیون کے کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا۔ تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے افتتاحی روز تقریب کے بعد پہلے میچ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 64-24 سے شکست دیدی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں عرفان عرف مانا، لالہ عبید، بلال جاوید اور جاوید بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دوسرے میچ میں ایران نے سرالیون کو 60-19سے شکست دیدی، ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرالیون کے کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا۔ کبڈی مقابلوں کے موقع پر سٹیڈیم شائقین کبڈی سے بھرا ہوا تھا جنہوں نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر بھرپور داد دی۔ اس سے قبل کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی افتتاحی روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، وزیر کھیل تیمور بھٹی اور شافع چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کرنے والی 10 غیر ملکی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں سلامی لی اور غیر ملکی کپتانوں سے حلف بھی لیا۔ کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے روز 4 میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ بھارت اور جرمنی، دوسرے میچ میں کینیا اور آزربائیجان مدمقابل ہوں گے تیسرے میچ میں انگلینڈ اور ایران آمنے سامنے ہونگے جبکہ آخری میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا نبرد آزما ہونگے۔
![]()