کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ محکمہ واٹر بورڈ صاف پانی کی سپلائی کی نگرانی کے لیے علیحدہ یونٹ بنائے، حلقہ پی ایس 97 کے بیشتر علاقوں میں غیر قانونی پانی کے کنیکشن عام ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تشکیل دیں، انہوں نے کہا کہ حلقے کہ کئی علاقوں میں پانی برابری سے تقسیم نہیں کیا جاتا اور جن علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ مضر صحت ہے یا سیوریج کا پانی پینے کے پانی کے ساتھ شامل ہے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پانی کے مسئلے کو ہمیشہ نظر انداز کیا واٹر سپلائی سکیموں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس چلانے کیلئے مانیٹر یونٹ کا کردار اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی ایس 97 ڈسٹرکٹ کورنگی کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے عوام کی مشکلات کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، محکمہ واٹر بورڈ واٹر سپلائی یونٹ کی شکل میں عوام کے پانی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوں محکمہ واٹر بورڈ ٹینکر مافیا کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے عوام کے ساتھ تعاون کریں پینے کے صاف پانی کے گیلن عوام کو مہنگے داموں میں خریدنے پڑھ رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔
![]()