کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پوری پاکستانی قوم اور پاسبان کی جانب سے بھارت کے شہر نئی دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو تیسری بار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس کامیابی کو ہٹلر مودی اور بی جے پی کے اختتام کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاسبان بھی الیکٹ ایبلز، ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ دارانہ نظام کو حکومت کے ایوانوں سے بے دخل کر کے میرٹ پر عام پاکستانیوں کو ملک و قوم کی قیادت کا موقع فراہم کرے گی۔
![]()