لاہور (بیورو رپورٹ) ملک کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کرگئیں۔ فلم، ٹی وی اور سٹیج پر تین دہائیوں تک اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ نگہت بٹ ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، معاشی تنگ دستی کی وجہ سے دو سال سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کئی امراض میں بھی مبتلا تھیں شوبز حلقوں نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال سے نگہت بٹ کی مالی مدد اور ان کے علاج معالجے کی اپیل بھی کی تھی کہ نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4 سال قبل انتقال کرگئے تھے۔ نگہت بٹ کا پی ٹی وی کا ڈرامہ خواہش اداکار عابد علی کے ساتھ مقبول ہوا، ڈرامہ لنڈا بازار میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، معروف اداکارہ نگہت بٹ مڈ سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، شوگر، بلڈ پریشر، ذہنی مرض اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں، ان کا جنازہ شام پانچ بجے ادا کی گئی۔
![]()