میہڑ (بیورو رپورٹ) میہڑ سندھ ملاح فورم تعلقہ میہڑ کے صدر پنہل ملاح، جنرل سیکریٹری غلام شبیر میرانی، محمد علی سمیجو اور دیگر کی جانب سے سندھ ملاح فورم تعلقہ میہڑ آفس میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سروان اکبر پہنور، سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، چيئرمين محمد علی شیخ، جنرل سیکریٹری عبدالغنی میرانی، غلام حسین پہنور، ممتاز سولنگی، ارشاد سومرو، میر صابر کولاچی، علی دوست کھوسو، سماجی رہنما غلام رسول چاںڈیو، ایس یو پی ضلع دادو کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید سومرو، سینئر نائب صدر حاجی خاں مارفانی، غلام حیدر مہیسر، سرائی معشوق سیال ایڈووکیٹ، رحیم بخش بگھیو، رئیس خلیق احمد چانڈیو، عزیز کھوسو اور دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب میں آئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے سینئر اور نوجوان صحافیوں نے حقیقی صحافت کرکے نام روشن کیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح میہڑ تعلقہ میں بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ آگے رہیں گے جبکہ تقریب میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے سروان اکبر پہنور، سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، چیئرمین محمد علی شیخ، جنرل سیکریٹری عبدالغنی میرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نہایت مشکور ہیں سندھ ملاح فورم کے رہنماؤں کے جنہوں نے عزت بخشی انہوں نے کہا کہ صحافت پیغمبری پیشہ ہے ہم غیر سیاسی ہيں عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ہماری کوشش اور ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ ملاح فورم سمیت ساری سیاسی سماجی تنظیموں کے پارٹی پروگراموں کو بھرپور کوریج دیتے رہیں گے اور میہڑ تحصیل کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرکے صحافت کا نام روشن کرینگے۔
![]()