میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے دشمن کو ہمارے جذبے کو پرکھنا چاہئے اگر ہم جہاد کی نیت سے نکلے تو ایسی صورتحال خطے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی اور دشمن کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے سینے پہ گولی کھائیں گے مقبوضہ کشمیر آزاد کرائیں گے پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کمپلیکس سے نکلنے والی ریلی اور پوسٹ آفس چوک پر ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہمارے ملک کا ہر بچہ اور ہر ادارہ کشمیریوں کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے دنیا میں کہیں بھی ناانصافی ہوگی ہماری عوام اس کے خلاف آواز اٹھائی گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارا حصہ ہے اس پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر پر ہونے والے قراردادوں پر عمل کرانا چاہئے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون سید عطا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ تحریک آزادی جو 1957 میں شروع ہوئی جو مسلسل کشمیر کی صورت میں جاری ہے اور کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی پاکستان کے قیام کا مقصد بھی یہ تھا کہ جہاں بھی مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی ظلم ہوگا پاکستان اس کے خلاف آواز اٹھائے گا اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی اٹھائی گئی آواز کے نتیجے میں کشمیریوں کے دروازے پر آزادی کی دستک دی جاچکی ہے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی وجہ سے پورے ہندوستان میں آزادی کی تحریک مضبوط ہورہی ہے اس موقع پر مولانا مفتی شریف سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ، محکمہ تعلیم کے انور ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایس ایس پی جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، ڈی ایس پی عبدالخالق وگن، انجمن تاجران کے امین میمن، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے فیصل زئی، گہرام بلوچ، سرکاری ملازمین، طلبہ و طالبات اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے اس دن کی مناسبت سے اے جے کالج، ابن رشد گورنمنٹ گرلز کالج اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھی پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ پوسٹ آفس چوک پر فاطمید فاؤنڈیشن اور شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لگائے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے خون کا عطیہ دیا۔
![]()