Home / اہم خبریں / پاکستان میں کبڈی کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، بھارت سمیت 10 ممالک ایونٹ میں شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی

پاکستان میں کبڈی کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، بھارت سمیت 10 ممالک ایونٹ میں شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کبڈی کا عالمی میلہ 9 فروری سے پاکستان میں ہورہا ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں، سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، پہلے 3 دن میچز لاہورمیں رکھے گئے ہیں، 2 دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ 1 دن گجرات میں 2 میچ شیڈول ہیں۔ لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر 4 سے 8 بجے تک کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ 16 فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائے گی، رنر اپ کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔ ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دینا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے