Home / اہم خبریں / اسلام سمیت کسی بھی مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں تھنک ٹینک سے خطاب

اسلام سمیت کسی بھی مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں تھنک ٹینک سے خطاب

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) وزیراعظم عمران خان کا ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں ان کا وہی وژن ہے جو علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا تھا۔ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی مدد سے پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں وہ قوانین نافذ ہوئے جو آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لاگو کئے جا رہے ہیں۔ مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں تھا، خلیفہ وقت کے خلاف ایک یہودی کیس جیت گیا۔ بدقسمتی سے ہم لوگ درست سمت سے مڑ گئے۔ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کے بعد مغربی دنیا میں خوف پھیلا کہ شاید اسلامی ریاست کے حامی پوری دنیا پر قبضہ کرنے جارہے ہیں، اس سوچ نے مغرب میں اسلامو فوبیا کو پھیلایا۔ عمران خان نے کہا کہ 9/11 کے واقعہ نے دنیا بھر میں مسلمان ممالک اور اسلام سے تعلق رکھنے والوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوا، مغرب نے اس کو اسلامی دہشت گردی قرار دے کر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو ان کی نظر میں دہشت گرد بنادیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خود مسلمان ممالک میں لوگ ریڈیکل اسلام کی بات کرنے لگے۔ خود کش حملوں کو بھی اسلام یا مسلمانوں سے جوڑا گیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھی اور اسلام مخالف نظریات پروان چڑھے۔ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کے بارے میں ان لوگوں کی آراء پیش کی جارہی ہیں جن کو اسلام کا پتہ ہی نہیں ہے۔ ہمیں اسلام اور دہشت گردی کو الگ الگ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے