Home / اہم خبریں / میہڑ شہباز کالونی کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہمی بندش اور صفائی نہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے میونسپل کمیٹی پبلک ہیلتھ آفس سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک احتجاج

میہڑ شہباز کالونی کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہمی بندش اور صفائی نہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے میونسپل کمیٹی پبلک ہیلتھ آفس سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک احتجاج

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہباز کالونی کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہمی بندش اور صفائی نہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ آفس سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر کے وارڈ ایک شہباز کالونی کے رہائشی علی مراد، علی اصغر، اور فدا حسین کھوسو کی قیادت میں واٹر سپلائی پانی کی فراہمی بند ہونے اور گندگی کے خلاف میونسپل کمیٹی پبلک ہیلتھ آفس اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے آگے احتجاجی مظاہرہ کيا گيا، مظاہرین نے کہا کہ ہم وارڈ ایک کے رہاشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کئی ماہ سے پینے کا صاف پانی واٹر سپلائی کی فراہمی بند ہے ہماری کالونی والوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ہمارے وارڈ کا کونسلر بھی لاپتہ ہے جس نے کالونی کی بھلائی کیلئے کوئی نہیں کام کیا ہے ہمارے وارڈ کی صفائی بھی نہیں کی جارہی خدارا ہمارے وارڈ سمیت میہڑ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے جائز مسائل حل کیے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے