Home / اہم خبریں / پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پاکستان اور فلپائن میں سیاحتی سماجی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میری کوشش ہوگی کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں۔ ملکہ سلطانیہ ماریہ امور

پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پاکستان اور فلپائن میں سیاحتی سماجی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میری کوشش ہوگی کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں۔ ملکہ سلطانیہ ماریہ امور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فلپائن کے 3 جزائر کی ملکہ سلطانیہ ماریہ امور مئیر کراچی وسیم اختر کی دعوت پر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں پاکستان پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جس کے بعد ملکہ نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلپائن میں سیاحتی سماجی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اب میری کوشش ہوگی کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں۔ ملکہ سلطانہ ماریہ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پہلی بار پاکستان آئی ہوں اور میں نے پایا کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں، حکومت پاکستان اور فلپائن حکومت مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ملکہ نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اس لیے بات چیت کے ذریعے ہی اسے حل ہونا چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے