Home / اہم خبریں / کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹیول، آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس عمران احمد ہوں گے۔ سیکریٹری کاشف احمد فاروقی

کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹیول، آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس عمران احمد ہوں گے۔ سیکریٹری کاشف احمد فاروقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کا انعقاد 1 فروری 2020 کو ویمن اسپورٹس کمپلکس، گلشن اقبال میں کیا جائیگا جس میں گرلز میں جونیئر یوتھ اور سنیئر کے10,10 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔کے ایم سی کلچر اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس عمران احمد کریں گے اور ان کے ساتھ ڈائریکٹر خورشید احمد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم خان، راشد احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید اور رمیز صدیقی ہونگے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ایک جنرل کونسل میٹنگ کے دوران چمپیئن شپ کی ٹیکنیکل اور آفیشل ٹیموں کا اعلان کردیا جس کی صدارت سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر، سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، سعید عالم، رمیز صدیقی، کراچی کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، قدسیہ راجا، عظمیٰ شیخ، راشد احمد، احمد دین، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، مہرین اکرم، انیلا خان، نبیلہ بانو، محمد اختر، صادق شہزاد، محمد طارق اور ریحان اکرم نے شرکت کی اِس اجلاس میں سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان اور انتظار حیدر، چیئمین ٹورنامنٹ، سعید عالم اور راشد احمد، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور عظمیٰ شیخ ہونگی اور کمیٹی ممبران میں مس بابرہ اسماعیل، ایس ایم ناصر علی، طارق حفیظ، راشد احمد شامل ہیں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی، احمد دین، سلمان اسماعیل، مہرین اکرم، کنول اعجاز، مس شہلا افتخار، مس شاداب افتخار اور نبیلہ بانو ادا کریں گے۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا ہے کہ اِس چیمپئن شپ میں دس دس گرلز کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ اِس چیمپئن شپ میں 60 سے زائد گرلز حصہ لیں گے اور اِن کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی یہ چمپیئن شپ رنگا رنگ ہونگی اور اِس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے