Home / اہم خبریں / رجسٹریشن کے بغیر کوئی ڈاکٹر ملک میں پریکٹس کا اہل نہیں ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کا انتباہ

رجسٹریشن کے بغیر کوئی ڈاکٹر ملک میں پریکٹس کا اہل نہیں ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کا انتباہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کونسل کی میعادی رجسٹریشن کے بغیر کوئی ڈاکٹر ملک میں پریکٹس کا اہل نہیں ہوگا، پی ایم سی کا انتباہ، پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے تمام ڈاکٹروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کونسل کی میعادی رجسٹریشن کے بغیر کوئی ڈاکٹر ملک میں پریکٹس کا اہل نہیں ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے حکام کے مطابق تمام میڈیکل پریکٹیشنر اور سپیشلسٹ جن کے پاس میعادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موجود نہیں وہ اپنے لائسنسوں کی توثیق کرائیں بصورت دیگر کمیشن ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق کونسل کے واجبات ادا کرنے والوں کے نام رجسٹر رہیں گے اور انہی ڈاکٹرز کو میعادی رجسٹریشن کا اہل تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل پریکٹیشنرز سپیشلسٹ اور فیکلٹی اراکین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ان کی رجسٹریشن کی میعاد پوری ہو چکی ہے تو وہ ان کی تجدید کرائیں اور جو لوگ تصدیق نہیں کرائیں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے