Home / اہم خبریں / ڈاکٹر عافیہ کی بیٹی مریم نے بھی ابتدائی تعلیم مکمل کرکے میڈیکل کالج میں داخلہ لے لیا بیٹی ماں کو خوشخبری سنانے کی خواہشمند ہے، وزارت خارجہ ٹیلی فون پر بات کرا دے۔ عصمت صدیقی

ڈاکٹر عافیہ کی بیٹی مریم نے بھی ابتدائی تعلیم مکمل کرکے میڈیکل کالج میں داخلہ لے لیا بیٹی ماں کو خوشخبری سنانے کی خواہشمند ہے، وزارت خارجہ ٹیلی فون پر بات کرا دے۔ عصمت صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی عیادت اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان اور پشاور کے سماجی رہنماﺅں کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جن میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ، ملتان کے رہنما ملک ظہور حسین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ نے کہا کہ احمد کے بعد مریم نے بھی ابتدائی تعلیم مکمل کرکے میڈیکل کالج میں داخلہ لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی بیٹی بہت افسردہ تھی اور وہ رات بھر روتی رہی تھی۔ وہ اپنی ماں کو خود یہ خوشخبری سنانے کی خواہشمند ہے، وزارت خارجہ ٹیلی فون پر بات کرادے۔ مجھے یقین کامل ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور اس کے بچوں کو عافیہ سے ضرور ملائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے بیٹے احمد کا میڈیکل کالج میں تیسرا سال شروع ہو چکا ہے۔ احمد نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے دوران قرآن پاک بھی حفظ کیا تھا اور وہ گذشتہ دو سال سے ان کی رہائش گاہ پر نماز تراویح بھی پڑھا رہے ہیں۔ وفد کے استفسار پر ڈاکٹر عافیہ کی والدہ نے بتایا کہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ گذر گیا ہے ہماری عافیہ سے فون پر بات بھی بند کردی گئی ہے۔ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے مگر عافیہ کے دونوں بچوں کی شدید خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خبر خود سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک سے عوام کا رابطہ کرنا اورعافیہ سے اظہار یکجہتی کرنا، عافیہ کی فیملی کیلئے حوصلہ کا باعث بنتا ہے۔ وفد کے شرکاء نے اس موقع پر اس عزم کیا اظہار کیا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے