Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں بھی ملک بھر کی طرح 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ٹنڈو آدم میں بھی ملک بھر کی طرح 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں بھی ملک بھر کی طرح 5 فروری 2020 کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دن قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس کے دوران ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ آج ڈی سی آفیس سانگھڑ سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دن منانے کی اہم ریلی صبح 11 بجے میونسپل کمیٹی آفیس سانگھڑ سے نکالی جائے گی جس میں تمام سرکاری حکام، اساتذہ، طلباء، سول سوسائٹی اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی سانگھڑ، تمام یو سیز، اور محکمہ تعلیم کے ضلع آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں اور اسکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام منعقد کریں اور تمام شہروں میں بینرز اور پوسٹر آویزاں کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے