Home / اہم خبریں / پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں سو ارکان پر مشتمل تائی کوانڈو کا سب سے بڑا قومی دستہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں سو ارکان پر مشتمل تائی کوانڈو کا سب سے بڑا قومی دستہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں سو ارکان پر مشتمل تائی کوانڈو کا سب سے بڑا قومی دستہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگیا، آٹھویں الفجیرہ اوپن تائیکوانڈو 2020- جی 2 چیمپئین شپ میں شرکت کیلیے دستہ نجی ائیرلائن کے ذریعے کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، چیمپئن شپ متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں 31 جنوری تا 2 فروری منعقد ہوگی، پاکستان کیڈٹس، جونئیر اور سینئیر کی میل اور فیمیل کیٹیگریز میں حصہ لے گا، ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہارون خان، رب نواز اور شاہ زیب بھی ٹیم کا حصہ ہیں، قومی کھلاڑی تیمور سعید کا کہنا ہے کہ ہم نے چیمپین شپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور میڈلز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، قومی خاتون پلیر نقش ہمدانی کا کہنا ہے کہ قومی فیڈریشن نے تیاریوں کے لئے بہترین سہولیات فراہم کیں، میڈلز جیت کر قوم کو خوشخبری دیں گے، ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید کہتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لیے بہت پرامید ہیں، رواں سال پاکستان اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ جی 1 اور سیف تائیکوانڈو چیمپئین شپ منعقد کرائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے