تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ سب ڈویژن کے انجینئر رائس کینال کے خلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

میہڑ سب ڈویژن کے انجینئر رائس کینال کے خلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ سب ڈویژن کے انجینئر رائس کینال احمد نواز چانڈیو کے خلاف ایریگشن میہڑ کے ملازمین اور رائیس کینال یونین ڈویژن کے صدر محرم علی جانوری اور دیگر کی جانب سے اپنے آفس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے انجنئیر احمد نواز چانڈیو (مرحوم) اور ریٹائرڈ ملازموں کی پینشن کے کاغذات صحیح نہیں کر رہا، صحیح کرنے کیلئے بھاری رشوت مانگ رہا ہے 50 سے زائد ریٹائرڈ اور مرحومین ملازموں کے ورثاء پینشن نہ ملنے پر فاقہ کشی کا شکار ہیں انہوں نے کہا انجنئیر نے ہم غریب ملازمین سے ظلم کی انتہا کر دی ہے 4 ماہ سے ہمارے کاغذات ٹیبل پر پڑے ہیں افسوس انجنئیر روز جھوٹے وعدے کر رہا ہے انھوں نے وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ایریگشن کے صوبائی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کرپٹ انجنئیر رائس کینال سب ڈویژن میہڑ احمد نواز کا فوری طور پر تبادلہ کر کے ایماندار انجنئیر مقرر کر کے ہم ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے کہا کہ دو روز میں انجینئر احمد نواز کا تبادلہ نہیں ہوا تو منگل کے روز آفس کی تالا بندی کرکے آفیس کے آگے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے