تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انکے خلاف نکلے والی ہر آواز کو بند کر دیا جائے، کنری میں مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ انکے خلاف نکلے والی ہر آواز کو بند کر دیا جائے، کنری میں مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ

کراچی/ عمرکوٹ (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کرانے کے بعد سیشن کورٹ عمرکوٹ پہنچ گئے سیشن کورٹ عمرکورٹ میں بھی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ تیز گام سانحہ کے شہداء کی جنازہ نمازہ کے کئے کنری آئے تھے، صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ و دیگر کی جانب سے حملہ کروایا گیا تھا، حلیم عادل شیخ کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے حلیم عادل شیخ و دیگر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی تھی ایف آئی آر کو سیشن کورٹ عمرکوٹ میں چالان کر دیا گیا تھا جس میں پیشی پر حلیم عادل شیخ آج عمرکوٹ پہنچے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کےانتقال پر ان کے آبائی گاؤں پہنچ کر ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ جب میں ایک نماز جنازہ میں شرکت میں کنری آیا تھا مجھ پر حملہ کروایا، صوبائی وزیر نے سندھ سرکار کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے مجھ پر ایف آئی آر درج کرائی تھی سندھ کی روایات کو توڑتے ہوئے صوبائی وزیر اور ایس ایس پی نے اپنے ہی علاقہ میں حملہ کروایا میرا کیس نہیں درج کیا گیا اور مجھے عدالت جانا پڑا تھا۔ عدالت کے حکم پر صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر، ایس ایس پی عمرکوٹ و دیگر پر بھی ایف آئی آر درج ہوئی۔ یہ روایات اچھی نہیں میں پورے سندھ جاتا رہتا ہوں کبھی حملہ نہیں ہوا، میں لاڑکانہ، نوابشاہ، سیہون، دادو سمیت پورے سندھ جاتا ہوں کہیں بھی نوگو ایریا نہیں بنایا گیا، وزیر اعلیٰ کو اپنے پانچ چھچھروں اور کالی بھیڑوں کو لغام دینی چاہیے ورنہ یہ خطرناک ہوسکتا ہے، سیاست میں نوگو ایریا کا کلچر کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوتا، ہر کوئی مخالفین کے حلقوں میں پھرتے رہتے ہیں جس سے سیاسی فضا خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاپتی ہے کہ ان کے خلاف نکلے والی ہر آواز کو بند کر دیا جائے ہم نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے