ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہریوں سے ظلم کی انتہا پئٹرول، آٹا، سبزی، فروٹ گوشت، مچھلی سمیت دیگر اشیاء کی چیزیں زیادہ دام پر فروخت ہونے لگیں شہری پریشان۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر سخت بدانتظامی کا شکار، شہر میں روز مرہ استعمال کی اشیاء پر داموں میں استحکام نہ آ سکا، میہڑ کے سیاسی، سماجی، شہری، کاروباری، سول سوسائٹی کے رہنما ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کہوکر، علی دوست کھوسو، سارنگ جھتیال اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ شہر کے متعدد پیٹرول پمپ مالکان جس میں القاسم پیٹرول پمپ سروس، بلاول پیٹرولیم سروس، مہیسر پیٹرولیم سروس، شہباز پیٹرولیم سروس سمیت دیگر پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پانچ لیٹر تیل پر آدھا لیٹر کم دینےکا انکشاف ہوا ہے دو سے تین روپے دام بڑھا کر فروخت کرتے ہیں جبکہ میہڑ میں متعدد آٹا فلور ملز مالکان اور دکانداروں نے 10 سے 15 روپے آٹا مہنگا دینے لگے جبکہ سرکاری دام 43 روپے فی کلو ہے، میہڑ میں 65 سے 70 روپے تک آٹا مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سبزی، فروٹ، گھوشت، مچھلی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میہڑ پرائس کنٹرول، ویٹ اینڈ میجرمینٹ آفیسر اور ملازم گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں، متعدد پیٹرول پمپ سے منتھلیاں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر سبزی، مچھلی، گھوشت اور کریانے کی دکان پر مارکیٹ کمیٹی کے داموں کی لسٹ نظر نہیں آرہی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بیوپاری اپنے من پسند دام مقرر کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے کر ملوث انتظامیہ اور افسران خلاف کاروائی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔
![]()