کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹییڈیم پر جاری ڈاکٹر جنید علی شاہ کارپوریٹ کپ میں میویرکس کرکٹ کلب نے سیکیور کرکٹ کلب کو 42 رنز شکست دے دی۔ میویرکس سی سی کے 176 رنز کے جواب میں سیکیور الیون 134 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، میچ کی خاص بات توصیف ریاض کی عمدہ بیٹنگ اور سلمان آصف کی شاندار باؤلینگ تھی۔ میویرکس سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کئے۔ توصیف ریاض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 67 رنز کی اننگ میں 8 چوکے رسید کئے، عمر ریاض نے 36 اور یونس طائی نے 24 رنز بنائے۔ سفیان، کامران ولی اور بلال منیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سیکیور کرکٹ کلب کی ٹیم 18.4 اوورز میں 134 رنز پر ڈٰھیر ہوگئی، کامران ولی نے چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز اور بلال منیر نے 3 چوکوں کے ساتھ 29 رنز بنائے۔ سلمان آصف نے عمدہ باؤلنگ کی اور 15 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، معین جہانگیر نے بھی تین وکٹیں اپنے نام کیں انھوں نے 24 رنز دیے، اسکے علاوہ اے رحمان الیاس نے 34 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں۔
![]()