Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص کی بہترین کوشش۔ بچیوں کی شادی کے بنائے گئے زیورات چوری کرنے والے واپڈا اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی میرپورخاص کی بہترین کوشش۔ بچیوں کی شادی کے بنائے گئے زیورات چوری کرنے والے واپڈا اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سولہ جنوری 2020 رات کو ریلوے کالونی سے رمیش کے گھر میں ہونے والی چوری کی بڑی واردات کے ملزمان حیسکو (واپڈا اہلکار) ملزم ونود کمار اور متاثر رمیش کے قریبی رشتے دار کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے رمیش اور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر انکی بیٹیوں کی شادی کے لیے بنائے گئے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات چرائے تھے۔ واقعیے کی ایف آئی آر کے بعد دوران تفتیش ایس ایچ او محمود آباد افتخار باجوہ نے فنگر پرنٹ کی مدد سے دونوں ملزمان کی شناخت کی اور آج پولیس ٹیم کے ہمراہ ریلوے کالونی میں چھاپہ مارکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چوری کیے ہوئے سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد کرلیے جن کی مالیت پندرہ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص نے ایس ایچ او محمود آباد اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کیس کو حل کرنے میں محمود آباد تھانے کے اہلکار شاہد پنہور نے کلیدی کردار ادا کیا جس پر ایس ایس پی میرپور خاص نے مذکورہ اہلکاروں کو شاباش دی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے