Home / اہم خبریں / بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سندھ) کے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سندھ) کے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سندھ) کے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے، امید ہے کہ نومنتخب نوجوان قیادت کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا مثبت کردار ماضی کی نسبت زیادہ پرجوش انداز میں ادا کرے گی، ترجمان (بسجا) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صدر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد شاہ دوتانی، جنرل سیکرٹری محمد اخلاص، سینئر نائب صدر نجیب شاہ، نائب صدر رقیب خلجی، خازن عبداللہ جان، اطلاعات سیکرٹری منور شاہوانی اور مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ کے نومنتخب قیادت کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے، بسجا کا ماننا ہے کہ عہدیداران اسپورٹس جرنلسٹس کے اتحاد اور قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے سجاس ماضی کی نسبت بہتر انداز میں سپورٹس صحافیوں کی سرپرستی اور رہنمائی کریںگے اور اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کرے گی، سجاس کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور، محمود ریاض، منصور علی بیگ، جنرل سیکرٹری اصغر عظیم، خازن ارشاد علی، جوائنٹ سیکرٹری شاہد ساٹی، سیکرٹری اطلاعات مقصود احمد ارکان ایگزیکٹو کمیٹی عالم زیب، طارق اسلم، ۔عمر شاہین، طارق حسین، عبیدالرحمن، مجاہد سولنگی، جعفرحسین، نادرہ مشتاق، شاہد انصاری، احسان خان، سید جاوید اقبال، محسن رضا، عطا محمد تبسم چیئرمین، الیکشن کمیشن سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) ابن حسن ممبر الیکشن کمیشن سیف بنگش منتخب ہوگئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے