ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں کو بھتہ نہ دینے پر کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں کی طرف سے ایمپاٸر روڈ پر کیبن کو غیر قانونی تجاوزات قرار دے دیا گیا متعدد کیبن قبضے میں کرلیٸے جس پر کیبن مالکان نے احتجاج شروع کردیا کینٹ بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گٸی ایبٹ آباد کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں کو بھتہ نہ دینے پر کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ایمپاٸر روڈ پر متعدد کیبن اٹھا لیٸے جس پر ایمپاٸر روڈ کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوٸے ایمپاٸر روڈ کو مکمل بند کرکے کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اس دوران کیبن مالکان کا کہنا تھا کہ کنیٹ بورڈ کے سابق ممبران اور کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ملی بھگت سے ہم پر ڈیڑھ لاکھ سے لے کر ساڈھے چار لاکھ تک فی کیبن فروخت کیٸے ہیں اور ابھی چھ ماہ گزرے نہیں تو کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں نے بغیر کسی نوٹس کے ہمارے کیبن کو قبضے میں کرلیٸے ہیں اس دوران ایک کیبن مالکان بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر مقامی لوگوں نے اس کو بڑی مشکل سے بچا لیا کیبن مالکان کا کہنا تھا کہ اگر کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کیبن واپس نہ کیٸے تو کل شاہراہ ریشم کو مکمل بند کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری کنیٹ بورڈ کے اہلکاروں پر عاٸد ہوگی۔
![]()