ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے، بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے سے ہی روح کو تسکین ملتی ہے مرنے کے بعد اچھے کام ہی نجات کا زریعہ بنتے ہیں ان خیلات کا اظہار اڈیرو لعل ویلفئیر ٹنڈو آدم کے چئیرمین بابا راج کمار نے ڈیڑھ سو اجتماعی جوڑوں کی شادی کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں مخیر حضرات کے تعاون اور اڈیرو لعل ویلفئیر ٹنڈو آدم کے ممبران کی کاوشوں اور انتھک محنت کے سبب پچھلے چھ سالوں سے غریب و نادرا افراد کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سال بھی ڈیڑھ سو جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو جوڑوں میں 69 مسلمان اور 81 ہندو جوڑوں کو انکے مذہب کے مطابق شادیاں کروائی گئی ہیں اور فی جوڑے کو پچاس ہزار روپے تک کا جہیز اور فی جوڑے کے ہمراء 25 افراد کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کو فلاحی اداروں پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے جس کے سبب غربت اور سماجی برائیوں میں قدر کمی واقع ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی مناسبت سے مخیر حضرات ویلفئیر کو گرم ملبوسات کا عطیہ دے سکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب افراد مستفید ہوسکیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے لال مالھی، جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالعزيز غوری، سابق تعلقہ ناظم غلام مرتضیٰ جونیجو، ماما اسلم، دليپ کمار، راجيش ہرداسانی، راج کمار آسنانی، ہندو کمیونیٹی کیساتھ شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب کے آخر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں اور ممبران کو تنظیم کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔
![]()