Home / اہم خبریں / پاکستان تحریک انصاف تحصیل بالاکوٹ کا گرینڈ مشاورتی اجلاس، تحصیل بھر سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور ورکروں کی بھرپور شرکت

پاکستان تحریک انصاف تحصیل بالاکوٹ کا گرینڈ مشاورتی اجلاس، تحصیل بھر سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور ورکروں کی بھرپور شرکت

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بالاکوٹ کا گرینڈ مشاورتی اجلاس، تحصیل بھر سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور ورکروں کی بھرپور شرکت، باہمی مشاورت سے تحصیل صدر و دیگر عہدیداروں کا چناﺅ کرنے کےلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ، مشاورت کے لئے پہلی بیٹھک میں ایم این اے، ایم پی اے، ریجنل قیادت اور دونوں گروپوں سے تحریک انصاف کے سابق عہدیداران کے درمیان مشاورت ہوگی، دوسرے مرحلہ میں بارہ یونین کونسلوں سے تین، تین افراد پر مشتمل کمیٹی تحصیل صدر کا فیصلہ کرے گی کہ تحصیل صدر کو نامزد کیا جائے یا الیکشن کیا جائے، اس سلسلہ میں تحریک انصاف کا گرینڈ مشاورتی اجلاس ترنہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید منیر شاہ، سابق صدر مشتاق خان، حیدر علی خان سابق صدر، سید نادر شاہ ترمذی، وارث علی خان سابق آرگنائزر، ڈاکٹر شاہد ہمایوں خان، آئی ایس ایف کے صدر خضر مشتاق لغمانی، منظر صادق، ڈاکٹر سجاد الحق، ڈاکٹر واجد ہمایوں، جمیل خان، توحید بنگش، سید وقاص شاہ ترمذی، محمد معروف اعوان و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید منیر شاہ ترمذی نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے، تحریک انصاف میں شامل تمام لوگ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، احمد شاہ کے 47 ہزار ووٹر ہماری عزت ہیں سابق صدر حیدر علی خان نے کہا کہ پارٹی میں رہ کر پارٹی بازی نہیں کریں گے بلکہ مدر تنظیم، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام ورکروں کو لے کر پھر فیصلہ ہوگا، تنظیم سازی میں منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کو شامل ہونا چاہئے اور تحریک انصاف کے اندر انتشار پیدا نہیں کرینگے، احمد شاہ کے ساتھ آنے والے تمام لوگ اب جنبہ نہیں تحریک انصاف کا حصہ ہیں سابق صدر مشتاق خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا قائدین جو فیصلہ کریں گے وہ تسلیم کریں گے، ڈاکٹر واجد ہمایوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں جنبہ کا ایک بڑا وجود ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ڈاکٹر شاہد ہمایوں نے کہا کہ آج کا پروگرام صرف مشاورت کے لیے ہے یونین کونسل کی سطح پر کمٹیی بنے گی جس کے بعد تحصیل کی تنظیم سازی ہوگی، خضر مشتاق لغمانی نے کہ کہ ہم کسی تفرقے میں نہیں پڑیں گے جو بھی پارٹی میں آئے اس کو خوش آمدید کہیں گے ہمارا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ نااہلوں اور چوروں کے ساتھ ہے سابقہ آرکنائزر وارث خان نے کہا کہ تمام قوموں کے لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کیا جائے صدارت بالاکوٹ کے مرکز میں ہونی چاہیے تاکہ عام ورکر کو تحصیل قیادت ہر وقت میسر ہو، توحید بنگش نے کہا کہ حیدر خان، مشتاق خان منیر شاہ سب نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی اور ہر ایک نے اپنی بساط سے بڑھ کر پارٹی کو مظبوط کیا ہے، محمد معروف اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کی بہتری کے لیے مل بیٹھکر مشاورت کرنا ہوگی، تحریک انصاف کا گرینڈ مشاورتی اجلاس انتہائی خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے