Home / اہم خبریں / ایبٹ آباد انٹر چینج پر ایک ارب 20 کروڑ خرچ آئے گا، سیاسی قیادت اس پر کام شروع کروائے یہ شہر کے لئے ناگزیر ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام

ایبٹ آباد انٹر چینج پر ایک ارب 20 کروڑ خرچ آئے گا، سیاسی قیادت اس پر کام شروع کروائے یہ شہر کے لئے ناگزیر ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد انٹر چینج پر ایک ارب 20 کروڑ خرچ آئے گا جس کا ڈیزائن چائینز انجینئیرز کی مدد سے مفت تیار کروایا ہے ایبٹ اباد کی سیاسی قیادت اس پر کام شروع کروائے یہ شہر کے لئے ناگزیر ہے ٹریفک مینجمنٹ کے اہم پہلوؤں روڈ، یو ٹرن، ٹریفک ایجوکیشن، ٹریفک انجنیئرنگ، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد شامل ہیں۔ ہزارہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی آگاہی اور شعور کے لئے تعلیمی اداروں میں بھر پور مہم چلائی ہے اور ٹریفک پولیس کو مددگار بنایا جس سے ایک اچھا تاثر اور ماحول فراہم کیا۔ ان خیالات اکا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس ہزارہ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ فرید صلاح الدین، آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل، ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق، اعلی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران، ہزارہ بھر کے ٹریفک پولیس افسران و اہلکار اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے طول و عرض میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کیا اور اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے رکھے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت نے عوام کے لئے اربوں کے ترقیاتی فنڈ لائے سیاسی قائدین عوام کے خطیر رقم چھین کر لارہے جس پر ہزارہ کے عوام ان پر فخر کرتے ہیں، انہوں نے کہا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے دہمتوڑ بائی پاس کے لئے ڈیڑھ ارب، ڈی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب فراہم کئے اور صوبائی وزیر قلندر خان لودھی، ایم این اے علی خان جدون نے حلقہ کے لئے خطیر فنڈ مہیا کئے اور ایم پی نوابزادہ فرید نے 32 کروڑ کے فنڈ سے سڑک کا منصوبہ شروع کروایا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا میڈیا ہماری کوتاہیوں کی فوری نشاندہی کرتا ہے مثبت تنقید کا فوری ایکشن لے کر عوام کے مسائل حل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک ہزارہ موٹر وے پر پیدا ہونے والی مشکلات کا ازالہ کر دیا گیا ہے یکم جنوری سے شاہ مقصود سے ہزارہ ایکسپریس پر مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج کے بعد پولیس کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اصلاحات کے ذریعے اہم اقدامات اٹھائے جن کو ہزارہ بھر کے بعد پورے صوبے خیبر پختونخوا میں لاگو کیا گیا۔ کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں وہ بھی اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو عوام کے سامنے لانے کے لئے سیمینار کا انعقاد کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے