تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گیس کی قیمتوں میں 225 فیصد اضافے کی خبر کسی بھونچال سے کم نہیں۔ صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی انجمن تاجران خیبر پختونخوا

گیس کی قیمتوں میں 225 فیصد اضافے کی خبر کسی بھونچال سے کم نہیں۔ صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی انجمن تاجران خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کالم نگار، انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار نے ڈیڑھ سال کے دور حکومت میں یوٹیلٹی بلز پر ٹیکسوں کی بھرمار کرکے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھا ہے اب گیس کی قیمتوں میں 225 فیصد اضافے کی خبر کسی بھونچال سے کم نہیں ،اپوزیشن کی خاموشی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ان کی کابینہ نے ملک کے معاشی حالات دگرگوں کردیئے جوکہ 22 کروڑ عوام کیلئے انتہائی پریشانی کا سبب بن گئے ہیں۔ آئے روز بجلی گیس، پیٹرول ڈیزل کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافہ ناقابل برداشت مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رکھا ہے، کاروبار زندگی معطل ہے، بیروزگاری کی شرح میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ان ناگفتہ بہ حالات میں عوام کو ریلیف دینے اور افسر شاہی کے بے لگام گھوڑوں کو لگام دینے کے بجائے گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری سے صارفین پر 225 فیصد اضافے کی تجویز انتہائی ظالمانہ ہے عوام اور تاجر اس کی سخت مذمت کرتے ہیں لہذا اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کی پر اسرار خاموشی اور چشم پوشی حیران کن ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے