Home / اہم خبریں / یونیورسٹی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، تین کلو گرام چرس برآمد

یونیورسٹی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، تین کلو گرام چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یونیورسٹی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے تین کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا۔ یونیورسٹی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نواب موڑ کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش فضل امین بھٹنی ولد خان گل سکنہ ٹانک حال وانڈہ موچی والا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصہ سے منشیات فروشی کا دھند ہ کررہا تھا، پولیس نے ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے اسے پابند سلاسل کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے