کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح گراؤنڈ میں یادگار شہدا ٹوٹنے کے بعد ارکان رابطہ کمیٹی جناح گراؤنڈ پہنچ گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عامر خان کی جناح گراؤنڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ شہدا یادگار آئے ہیں دیکھ کردل خون کے آنسو رو رہا ہے، حکومت پتا کرے کہ کون لوگ ہیں یہ، آگے بڑھتی ایم کیو ایم کے خلاف ایک سازش ہے ہم نے ایک نئے صوبے کی بات ہے نسل پرست طبقے کا بھی اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے یادگار شہداء کی یہ جگہ کس کو بری لگ رہی تھی کس کو اس یادگار شہداء سے خطرہ تھا شہریوں کے مطالبے کو اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے،ایک بہتر قیادت ایم کیوایم سے نکلتی نظر آرہی ہے، یادگار شہداء پر حملہ ہمارے نظریے اور روح پر حملہ ہے، ہم پرامن طور پر یہاں آئے ہیں، ہماری امن پسند کو بزدلی نہ سمجھیں۔
![]()