تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں موجود 13 تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا موئثر کردار ادا کرنا چاہئے، تاریخی مقامات کی حدود میں ہونیوالے قبضے ختم کرائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص میں موجود 13 تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا موئثر کردار ادا کرنا چاہئے، تاریخی مقامات کی حدود میں ہونیوالے قبضے ختم کرائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ تاریخی مقامات میرپورخاص سمیت سندھ کی ایک اہم شناخت ہیں تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے ہم سب کو اپنااپنا موئثر کردار ادا کرنا چاہئے تاریخی ورثوں سے شاندار ماضی یاد آتا ہے اس ضمن میں کسی بھی تاریخی مقامات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو تاریخی مقامات کی اراضی کی نشاندہی کرنا چاہئے تاریخی مقامات کی حدود میں ہونیوالے قبضے ختم کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیریٹیج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ ڈگری، کوٹ غلام محمد، جھڈو سندھڑی اور میرپورخاص تحصیلوں میں موجود 13 تاریخی مقامات آمری کا قبرستان، بھرگڑی خاندان کا قبرستان، بھروڑی کا دڑہ، گھارو بھیڑو،لال چٹو کا مقام، لیہوری کا دڑہ، مندھروں کا دڑہ، رئیس غلام محمد خان بھرگڑی کی اوطاق، پنہرو بڈھا مانی کو قلعہ، رئیس غلام محمد بھرگڑی کی حویلی، سیفل الملوک کا دڑہ، سما نگر عرف گھاجنی کا دڑہ، شیر کوٹ، کاہوکا دڑہ اور چٹوڑی قبرستان کی مکمل تاریخ، موجودہ صورت حال، حدود اور رہ جانیوالے تاریخی مقامات کی نشاندہی کی جائے تاکہ غیر قانونی قبضوں کو خالی کرانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے اور کہا کہ قبضوں کو خالی کرانے کیلئے پولیس اوراینٹی انکروچمنٹ سے مدد لی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تاریخی مقامات کا دورہ کیا جائے گا اجلاس میں کمیٹی ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ تاریخی ورثوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، قبول احمد، مس زاہدہ ڈیتھو، گل منیر، پروفیسر لائق تھیبو اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے