Home / اہم خبریں / پانچویں میر یوسف والی بال لیگ 20-2019 فائنل میچ اسٹار سٹیڈیم میں منعقد ہوا وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار مہمان خصوصی تھے

پانچویں میر یوسف والی بال لیگ 20-2019 فائنل میچ اسٹار سٹیڈیم میں منعقد ہوا وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار مہمان خصوصی تھے

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) پانچویں میر یوسف والی بال لیگ 20-2019 فائنل میچ اتحاد کلب سیالکوٹ اور عنائت کلب واہگراں کے درمیان اسٹار سٹیڈیم میں منعقد ہوا وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار مہمان خصوصی تھے۔ پانچویں میر یوسف والی بال لیگ 20-2019 فائنل میچ اتحاد کلب سیالکوٹ اور عنائت کلب واہگراں کے درمیان اسٹار سٹیڈیم میں ہوا۔ جو اتحاد کلب نے ایک زبردست مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے جیت لیا۔ اس والی بال لیگ میں 16 کلبوں نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن کی حامل ٹیم کو دولاکھ روپے، دوسری پوزیشن کو ایک لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافیاں دیں گئیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈارنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جلد کھیلوں کے معیار کو بلند کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی احکامات میں کھیلوں کے لئے اچھے پروگرام دیئے ہیں۔ محمد عثمان ڈار نے کہا سہیل خاور میر نے والی بال کے فروغ کے لئے بڑے بڑے پروگرام منعقد کرائے ہیں ہم ان کی والی بال کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سہیل خاور میر نے کہا پانچویں میر یوسف والی بال لیگ 20-2019 سات ماہ تک جاری رہی۔ اور ہم ایسے پروگرام کراتے رہیں جس سے والی بال کو فروغ ملے۔ ان سے قبل سہیل خاور میر، ریاض احمد چیمہ، ڈی ایس پی مظہر فرید قریشی،آرگنائزنگ سیکرٹری مجید کھوکھر، زمان بٹ، ملک زاہد، ضیاء بٹ، ذولفقار احسن بھٹی، چیئرمین آرگنائزنگ چودھری منصب علی، چیئرمین لیگل ریاض احمد چیمہ، چیئرمین ریفریز فاروق احمد بٹ، نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے