Home / اہم خبریں / سیالکوٹ کے لوگ انتہائی ملنسار، مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ معروف گلوکارہ فنکارہ عابدہ خانم کی نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو

سیالکوٹ کے لوگ انتہائی ملنسار، مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ معروف گلوکارہ فنکارہ عابدہ خانم کی نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) معروف نعت خواں، گلوکارہ اور فنکارہ عابدہ خانم نے اپنے خاوند کے ہمراہ شہر اقبال سیالکوٹ کا سیاحتی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کندن پور بارڈر، سیالکوٹ کینٹ ، اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی جاۓ پیدائش کا بھی دورہ کیا نمائندہ نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیالکوٹ آکر بہت زیادہ خوش ہیں یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز، ملنسار اور بہت پیار کرنے والے ہیں۔ ان سے پوچھے گئے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ بطور فنکار میں نے لیجنڈ عمر شریف کے بہت عرصے تک سٹیج ڈراموں میں کام کیا جس کے بعد میں باقاعدہ طور پر گلوکاری کی طرف راغب ہوگئی اور الحمدلللہ میں نے سرائیکی، پوٹھوہاری، کشمیری، پشتو، سندھی پنجابی اور اردو میں بہت سے گانے گائیں ہیں۔ ازدواجی زندگی میں آنے کے بعد میں ساری توجہ گھر گھرستی کی جانب مرکوز رکھیں مگر نعتیہ سلسلہ میں نے جاری رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ معروف گلوکارہ کے نعتیہ مشہور زمانہ کلاموں میں "پڑھتے رہو نماز”، "ہو نگاہ کرم”، "جاؤں گی بن کے جوگن”، "اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا”، اور "تاجدار حرم” اس وقت یوٹیوب پر کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے