Home / اہم خبریں / کوالالمپور میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے دی

کوالالمپور میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے دی

کوالالمپور (بیورو رپورٹ) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیماؤنٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ڈینی وائٹ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے